September 23, 2024 9:57 AM

printer

دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ، آج نئی دلّی میں نیشنل کیڈٹس کور NCC کے ریاستی ترجمانوں اور ڈپٹی ڈائریکٹرس جنرل کی مشترکہ کانفرنس کی صدارت کریں گے

دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ، آج نئی دلّی میں نیشنل کیڈٹس کور NCC کے ریاستی ترجمانوں اور ڈپٹی ڈائریکٹرس جنرل کی مشترکہ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران، تبادلہئ خیال کی خاص توجہ، حال ہی میں منظور کیے گئے توسیعی منصوبے کے نفاذ پر ہوگی، جس کا مقصد NCC کیڈٹس کے عملے میں 3 لاکھ کا اضافہ کرکے اِسے 17 لاکھ سے 20 لاکھ کرنا ہے۔

کانفرنس میں مندوبین، تربیت اور کیمپنگ سے متعلق نیا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کیلئے پالیسیوں کو بہتر بنانے، مالی ضرورتوں کو پورا کرنے اور متعلقہ فریقوں کے درمیان تال میل میں اضافہ کرنے پر بھی بات چیت کریں گے۔

وزارت دفاع نے بتایاکہ اِس کانفرنس کا مقصد ریاستی اور مرکزی سرکاروں کے درمیان اشتراک میں اضافہ کرنے کیلئے ایک اہم پیش رفت کرنا ہے، جس سے پورے ملک کے کیڈٹس کیلئے ایک تابناک مستقبل وجود میں آئے۔

دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی اِس تقریب میں راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر، اروناچل پردیش، آسام، کرناٹک، کیرالہ اور اتراکھنڈ کے وزرائے تعلیم، گوا کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر، نیز دیگر سبھی ریاستوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں