دفاع کے وزیر راجناتھ سنگھ نے آج مرکزی مسلح فورسز کے فلیگ ڈے کے موقع پر بھارتی مسلح فورسز کی دلیری، شجاعت اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ اپنے پیغام میں جناب سنگھ نے کہا کہ مرکزی مسلح فورسز کا فلیگ ڈے، بھارت کی مسلح افواج کی دلیری اور ان کے تعاون کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے ملک کو محفوظ رکھنے میں، اُن کے کلیدی رول کی تعریف کی۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ مسلح فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں فراخدلی سے تعاون کریں۔ 1949 سے ہر سال 7 دسمبر کو فوجیوں اور شہیدوں کو اعزاز بخشنے کیلئے مرکزی مسلح فورسز کے فلیگ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔×
Site Admin | December 7, 2024 3:38 PM