ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 10:22 PM

printer

دفاع کی وزارت نے 156 ہلکے لڑاکا ہیلی کاپٹر ”پرچنڈ“ کی سپلائی کیلئے ہندوستان ایروناٹک لمیٹیڈ کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں

دفاع کی وزارت نے 156 ہلکے لڑاکا ہیلی کاپٹر ”پرچنڈ“ اور تربیتی اور دیگر متعلقہ ساز و سامان کی سپلائی کیلئے ہندوستان Aeronautics لمیٹیڈ کے ساتھ دو کنٹریکٹ پر دستخط کئے ہیں، جن کی مالیت 62 ہزار 700 کروڑ روپے ہے۔ پہلا کنٹریکٹ 66 ہلکے لڑاکا ہیلی کاپٹر، بھارتی فضائیہ کو سپلائی کرنے کیلئے ہے، جبکہ دوسرا 90 ہلکے لڑاکا ہیلی کاپٹر، بھارتی فوج کو فراہم کرنے کیلئے ہے۔ وزارت کے مطابق اِس سے بلند مقامات پر مسلح افواج کی کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ ہلکے لڑاکا ہیلی کاپٹر، ملک میں ہی تیار کئے گئے اور ڈیزائن کئے گئے لڑاکا ہیلی کاپٹر ہیں اور یہ پانچ ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر کارروائی میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں