دفاعی فوج کے سربراہ جنرل انل چوہان آج نئی دلّی میں فوج کی تینوں شاخوں کی، اعلیٰ سطح کی مالی معاملات سے متعلق ایک کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد، مسلح فوجوں کے مالی معاملات میں ہم آہنگی میں اضافہ کرنا ہے اور اس میں وزارتِ دفاع کے سینئر افسران، دفاع سے متعلق کھاتوں کے کنٹرول جنرل اور دیگر شخصیتیں شرکت کریں گی۔ کانفرنس کا رابطہ کار، مربوط عملے کا صدر دفتر ہے۔ یہ کانفرنس مسلح فوجوں کو مربوط بنانے کیلئے جاری مہم کے مقاصد کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔
کانفرنس کے دوران دفاع سے متعلق مالیات اور دفاعی سازوسامان خریدنے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے طور طریقے تلاش کرنے والے مختلف طریقوں کے نظریات کو سمجھنے کیلئے تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ دفاعی فوجوں کے مالی مشیر اور دفاعی سازوسامان کی خریداری کے ڈائریکٹر جنرل بھی، خریداری کے عمل کو تیزرفتار بنانے میں، اُن کی تنظیموں کے رول اور ابھی تک کئے گئے اقدامات پر خصوصی تقریر کریں گے۔x