ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 5, 2024 9:39 PM

printer

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم DRDO نے راجستھان کے پوکھرن میں چوتھے سلسلے کے بہت کم دوری کے فضائی دفاعی نظام کی پروازوں کی کامیاب آزمائش کی

دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے DRDO نے راجستھان میں پوکھرن فائرنگ فیلڈ رینج میں چوتھے سلسلے کے انتہائی مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام VSHORADS کی تین پروازوں کا کامیاب تجربہ کیا۔ پچھلے دو دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ فاصلے اور زیادہ سے زیادہ اونچائی کے انتہائی اہم پیمانوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتار ہدف کے خلاف اِن پروازوں کی کامیاب آزمائش کی گئی۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اِن ترقیاتی آزمائشوں نے قریب آنے، پیچھے ہٹنے اور عبور کرنے کے طریقوں کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف ہدف کے کے پس منظر میں ہتھیاروں کے نظام کی نشانہ بناکر مارنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ VSHORADS ایک اہم قابل منتقلی فضائی دفاعی نظام ہے، جسے ریسرچ سینٹر Imarat (آر سی آئی) نے دیگر DRDO لیباریٹریوں اور ترقیاتی اور پیداواری شراکت داروں کے ساتھ مل کر مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے DRDO اور مسلح افواج نیز صنعت کو اِن پروازوں کی کامیاب آزمائش پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا میزائل، مسلح افواج کو فضائی خطرات کے خلاف تکنیکی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں