دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم DRDO نے بھارت کے ہلکے ٹینک زورآور کی کامیابی کے ساتھ ابتدائی آٹوموٹیو آزمائش کی ہے۔ یہ انتہائی اعلیٰ درجے کا ہمہ جہت پلیٹ فارم ہے جو بلند ترین مقامات پر تعینات کئے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ صحرائی علاقے میں زمینی آزمائش کے دوران، ہلکے ٹینک نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اُس نے طے کردہ تمام مقاصد کو مؤثر طور پر انجام دیا۔
اپنے ابتدائی مرحلے میں ٹینک کی فائرنگ کی کارکردگی کا ہر زاویے سے جائزہ لیا گیا اور پایا گیا کہ یہ طے کردہ نشانوں کو درکار مہارت کے ساتھ حاصل کرپایا ہے۔ زورآور کو Combat Vehicles تحقیق اور ترقی کے ادارے نے کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے۔
کئی بھارتی صنعتوں کے علاوہ بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے اداروں MSMEs نے اس کے مختلف ذیلی نظاموں کی تیاری میں تعاون دیا ہے جس سے اندرونِ ملک، ملک کے دفاعی سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کی مضبوطی کا اظہار ہوتا ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے DRDO، بھارتی فوج اور بھارتی ہلکے ٹینک کی آزمائش کیلئے تمام وابستہ صنعتی شراکت داروں کی ستائش کی۔ انھوں نے اِس حصولیابی کو کلیدی نوعیت کے دفاعی نظام اور ٹیکنالوجی میں خود کفالت کے بھارتی ہدف کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کَل Vertical Launch Short Range زمین سے فضا میں وار کرنے والے میزائل، VLSRSA کی کامیاب آزمائشی پرواز کیلئے دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم DRDO، بھارتی بحریہ اور تمام متعلقہ فریقین کی ستائش کی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیوں سے لیس یہ میزائل مسلح افواج کو مزید تکنیکی استحکام فراہم کرے گا۔ DRDO اور بھارتی بحریہ نے VLSRSA میزائل نظام کی پے در پے کامیاب آزمائشی پروازیں کی ہیں۔ VLSRSA میزائل نظام کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز اِس مہینے کی 12 تاریخ کو کی گئی تھی۔ وزارتِ دفاع نے کہا کہ اڈیشہ کے چاندی پور میں Integrated ٹیسٹ رینج میں کَل کی گئی دوسری آزمائش کے دوران، میزائل نے ایک تیز رفتار فضائی ہدف کو نشانہ بنایا جس سے ہدف کو تباہ کرنے کی اس کی درستگی اور صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ یہ مسلسل آزمائشیں نہ صرف ہتھیاروں کے نظام کی معتبریت کا اظہار کرتی ہیں بلکہ نظام کے مختلف کَل پرزوں میں کئے گئے حالیہ اَپ گریڈس کی بھی تصدیق کرتی ہیں۔
Site Admin | September 13, 2024 9:37 PM