نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا ہے کہ دفاعی املاک کو خود کفیل ایکو نظام، فوجی تیاری میں اضافہ کرنے، معاشرے کی فلاح و بہبود اور تغذیے کی یقینی فراہمی میں کلیدی رول ادا کرنا چاہئے۔ آج نئی دلی میں ساتویں دفاعی املاک کے دن لیکچر دیتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ اراضی کا بہتر سے بہتر استعمال سوچ و فکر کو بیدار کرنے والا، مجموعی اور اخراعی ہونا چاہئے۔ نائب صدر نے کہا کہ زمین کا بہتر سے بہتر بندوبست 2047 تک وِکست بھارت کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔
جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ترقی، قوم پرستی، سکیورٹی، اچھی حکمرانی سے متعلق اسکیموں اور مجموعی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کو آئین کی تمہید کے نظریے سے دیکھا جانا چاہئے۔