دس دنوں تک چلے گنیش چترتھی فیسٹول کا آج شام اننت چتردَشی کے ساتھ اختتام ہوگیا۔ اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں بھگوان گنیش کی مورتیوں کو سپرد آب کیا گیا۔ ممبئی میں صبح سے ہی گنیش وِسرجن جلوس نکالے گئے، جو کل تک جاری رہ سکتے ہیں۔ ریاستی انتظامیہ نے گنیش مورتیوں کو خوش اسلوبی سے سپردِ آب کیے جانے کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ پولیس نے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور کوسٹ گارڈس نے ساحل سے قریب گشت کیلئے کشتیوں اور Hovercrafts کو تعینات کیا ہے۔ مضافاتی ریلوے نے مسافروں کی بڑھتی تعداد کے مد نظر خصوصی لوکل ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔ x
Site Admin | September 17, 2024 9:27 PM