بھارت کی ادائیگیوں سے متعلق قومی کارپوریشن NPCI نے کہا ہے کہ پچھلے برس صرف دسمبر ہی میں UPI سے تقریباً 16 اعشاریہ سات-تین بلین مالی لین دین ہوئے ہیں۔ میں UPI سے تقریباً 23 اعشاریہ دو-پانچ لاکھ کروڑ روپے کا لین دین ہوا ہے۔ NPCI نے کہا کہ لین دین کی تعداد کے اعتبار سے سال بہ سال اضافہ 39 فیصد درج کیا گیا، جبکہ لین دین کی رقم کے اعتبار سے سال بہ سال اضافہ 28 فیصد رہا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روزانہ کے لین دین کی اوسط رقم، پچھلے ماہ 74 ہزار 990 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
Site Admin | January 2, 2025 9:50 PM