ملک بھر میں بالخصوص مشرقی ریاستوں، مغربی بنگال، آسام، تریپورہ اور اوڈیشہ میں مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ درگا پوجا کا تہوار منایا جارہا ہے۔ آسام کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ریاست بھر کی تقریباً تمام پوجا کمیٹیوں نے لوگوں کو راغب کرنے اور مثبت پیغامات کی تشہیر کیلئے مختلف نقشوں اور موضوعات کے ساتھ درگا پوجا کے پنڈال ڈیزائن کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے گوہاٹی میں متعدد پوجا پنڈالوں کا دورہ کیا اور ماں درگا کا آشیرواد لیا اور لوگوں کی خوشحالی اور امن کیلئے دعا کی۔×
Site Admin | October 10, 2024 3:58 PM