بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج ساحلی آندھراپردیش، Yanam، تلنگانہ اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں ہلکی سے اوسط بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران جموں وکشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں بھی گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے ساتھ ساتھ اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے محکمے نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران شمال مغربی حصے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ تین سے پانچ ڈگری سیلسیس کے اضافے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔×