ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2024 9:50 PM

printer

درجہ بندی کی ایجنسی Fitch نے، بھارت کی Sovereign Debt درجہ بندی میں اضافہ کیا ہے

درجہ بندی کی ایجنسیFITCH Ratings نے ایک مستحکم منظرنامے کے ساتھ بھارت کی Sovereign debt درجہ بندی کو پھر سے BBB منفی پر رکھا ہے۔ درجہ بندی کرنے والی عالمی ایجنسی نے آج جاری کردہ اپنی رپورٹ میں اِس کا سہرا، ملک کی مضبوط وسط مدتی ترقی کے امکانات اور ٹھوس بیرونی مالیاتی پوزیشن کو دیا۔ ترقی کے محاذ پرFITCH نے مالی برس 2025 میں بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح نمو 7 اعشاریہ 2 فیصد اور مالی برس 2026 میں ساڑھے 6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ GDP کی اِس شرح نمو کو سرکاری بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری، رئیل اسٹیٹ میں نجی شعبے کی مضبوط سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے احیاء سے تقویت ملی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں