August 21, 2024 9:41 PM

printer

درجِ فہرست ذاتوں SC اور درجِ فہرست قبائل ST، ریزرویشن کے تعلق سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج میں ریزرویشن بچاؤ سنگھرش سمیتی کے ذریعے آج بلائی گئی ’بھارت بند‘ کا ملاجلا اثر دیکھنے کو ملا

درجِ فہرست ذاتوں SC اور درجِ فہرست قبائل ST، ریزرویشن کے تعلق سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج میں ریزرویشن بچاؤ سنگھرش سمیتی کے ذریعے آج بلائی گئی ’بھارت بند‘ کا ملاجلا اثر دیکھنے کو ملا۔ بہار میں احتجاج کرنے والے افراد اور پولیس عملے کے درمیان متعدد جگہوں پر ٹکراؤ کے حالات نظر آئے۔ بائیں بازو کی پارٹیوں اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے بند کی حمایت کی تھی۔
بند کے حامیوں نے سیتامڑھی، پورنیا، مظفرپور، سمتی پور، حاجی پور، دربھنگہ، جہان آباد اور متعدد دیگر اسٹیشنوں کی ریل پٹریوں پر احتجاج کیا، جس سے ٹرین کی خدمات متاثر ہوئیں۔ سڑکوں پر سرکاری ٹرانسپورٹ ذرائع اور گاڑیوں کے کم چلنے سے عام مسافروں کے علاوہ کانسٹیبل بھرتی امتحان کے امیدوار سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پٹنہ میں احتجاج اُس وقت پُرتشدد ہوگیا جب ڈاک بنگلہ علاقے میں کچھ مظاہرین کا پولیس اہلکاروں کے ساتھ ٹکراؤ ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں کو بند کے حامی افراد کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ ریاست میں بند کے پیش نظر آج پرائیویٹ اسکول بند رہے جبکہ سرکاری اسکول، تعلیمی ادارے، بینک اور دیگر ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے۔
راجستھان میں بھی بھارت بند کے اثرات دیکھے گئے۔ بھرتپور ڈویژن کے بھرتپور، Karauli، سوائی مادھوپور اور Deeg-Kumher اضلاع میں انٹرنیٹ کی خدمات آج معطل رہیں۔
انتظامیہ نے جے پور سمیت 16 ضلعوں میں اسکولوں اور کالجوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ تین یونیورسٹیوں کے امتحانات کو بھی رد کردیا گیا۔ اسی دوران، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں بند کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں