کل رات بھارت نے خواتین اور مردوں کے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں شاندار فتح حاصل کی۔
خواتین کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ میں کل رات دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے گروپ اے کے میچ میں سری لنکا کو 82رن کے بڑے فرق سے ہرادیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن بنائے تھے۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19اوور اور پانچ گیندوں میں 90رن پر آؤٹ ہوگئی۔ اس جیت سے نہ صرف بھارت کا رن ریٹ بہتر ہوا ہے بلکہ وہ گروپ اے میں نیدرلینڈ اور پاکستان سے آگے نکلتے ہوئے دوسرے مقام پر پہنچ گیاہے۔