ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 6, 2024 9:33 PM

printer

دبئی میں بھارتی خواتین نے، ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ میں پاکستان کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

دبئی میں جاری خواتین کے ٹی-ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ کے گروپ A مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ جیت کیلئے 106 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے بھارت نے اٹھارہ اوور اور پانچ گیندوں میں 4 وکٹ پر 108 رن بنائے۔بھارت کیلئے Shafali Verma نے 35 گیندوں میں 32 رن جبکہ Jemimah Rodrigues نے 28 گیندوں میں 23 رن بنائے۔ کپتان ہرمن پریت کور 24 گیندوں میں 29 رن بناکر ہر ریٹائر ہرٹ ہوگئیں۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 105 رن بنائے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں