August 5, 2024 9:28 PM

printer

دامودر ویلی کارپوریشن، DVC نے پانی کی مقدار کم کردی ہے، جو کہ دُرگا پور بیراج سے چھوڑا جارہا ہے۔

دامودر ویلی کارپوریشن، DVC نے پانی کی مقدار کم کردی ہے، جو کہ دُرگا پور بیراج سے چھوڑا جارہا ہے۔ آج صبح 9 بجے سے دُرگا پور بیراج سے ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ Panchet باندھ سے چھوڑے جانے والے پانی میں بھی DVC نے کمی کردی ہے۔ وہاں سے 59 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ اِسی دوران دُرگا پور بیراج سے پانی چھوڑنے کے باعث جنوبی بنگال کے بہت سے اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ بارش اور مختلف باندھوں سے چھوڑے جانے والے پانی کی باعث دریا پانی کی بڑی ہوئی سطح کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔ اِسی دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بڑھتی ہوئی سیلاب کی صورتحال کے بارے میں گذشتہ روز جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے بات کی۔
انہوں نے جھارکھنڈ کے Tenughat سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑے جانے کے بارے میں ہیمنت سورین کو مطلع کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ Tenughat سے چھوڑے جانے والے پانی سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے تمام ضلع انتظامیہ کو سیلاب کی صورتحال کے بارے میں چوکنا رہنے اور تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں