خواتین کے ایشیا کپ کرکٹ میں آج دامبولا میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارت کو آٹھ وکٹ سے ہرا کر اپنا پہلا ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا ہے۔ بھارت کے 166 رن کے نشانے کو میزبان ٹیم نے 18 اوورس 4 گیند میں دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں بھارت نے چھ وکٹ کے نقصان پر 165 رن بنائے تھے۔ Harshita Madavi کو میچ کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔
اِسی دوران، بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم اور میزبان سری لنکا کے بیچ دوسرا بین الاقوامی ٹی-ٹوینٹی مقابلہ Pallekele اسٹیڈیم میں کھلا جارہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورس میں نو وکٹ کے نقصان پر 161 رن بنائے ہیں اور بھارت کو جیت کیلئے 162 رن کا نشانہ دیا ہے۔