داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج کہا ہے کہ یہ مرکزی حکومت کا عزم ہے کہ بھارت کو 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنایا جائے اور امدادِ باہمی کی وزارت اِس شاندار سفر میں ایک اہم رول ادا کرے گی۔ جناب شاہ آج شام نئی دلّی میں امدادِ باہمی کے ریاستی بینکوں کی قومی فیڈریشن لمیٹڈ NAFSCOB کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔
Site Admin | November 26, 2024 9:17 PM