داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو، اُن کے 74ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کی سخت محنت، ثابت قدمی اور دور اندیشی کی بدولت عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔
مرکزی وزیر نے، یہ بھی کہا کہ جناب مودی نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور دنیا میں ایک نمایاں مقام دلایا ہے۔ جناب شاہ نے، اُن کیلئے اچھی صحت اور طویل عمر کی دعا کی۔x