August 18, 2024 4:34 PM

printer

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج احمد آباد میں ایک تقریب میں 188 ہندو تارکینِ وطن کو شہریت سے متعلق ترمیمی قانون کے تحت شہریت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج احمد آباد میں ایک تقریب میں 188 ہندو تارکینِ وطن کو شہریت سے متعلق ترمیمی قانون – CAA کے تحت شہریت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔ وزیر موصوف، جو اس وقت گجرات کے دورے پر ہیں، اب سے تھوڑی دیر بعد احمد آباد میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

        اس سے پہلے، آج صبح جناب شاہ نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا تھا۔ ان پروجیکٹوں میں BODAK-DEV کے مقام پر آکسیجن پارک اور MAK-RABA علاقے میں ایک جمنازیم اور سوئمنگ پول شامل ہیں۔ جناب شاہ سابرمتی میں پارٹی کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں