مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج اندور سے مدھیہ پردیش کے سبھی 55 ضلعوں میں مہارت کے پی ایم کالجوں کا افتتاح کررہے ہیں۔ جناب امت شاہ ایک پیڑ ماں کے نام مہم میں بھی شرکت کریں گے۔ مہارت کے پی ایم کالج پروگرام کا انعقاد اندور میں اٹل بہاری واجپئی گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج میں ہورہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے اور یہ ہر ضلع صدر مقام پر بھی منعقد کیا جائے گا۔ ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت آج اندرو ضلع میں ایک ہی دن میں 11 لاکھ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنایا جائے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے ماحولیات کے تحفظ کی خاطر اِس مہم کا اعلان کیا تھا۔
Site Admin | July 15, 2024 3:00 PM