خوراک کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ تروپتی مندر کے لڈّوؤں میں، جانوروں کی چربی کی موجودگی، جس کے بارے میں آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ نے آواز اٹھائی ہے، ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ نئی دلّی میں آج ایک تقریب سے الگ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ اِس معاملے کی تفصیل سے تحقیقات ہونی چاہئے اور قصور واروں کو سزا ملنی چاہئے۔
مویشیوں اور خوراک کے شعبے میں تجزیئے اور تدریس کے مرکز نے، جو ڈیری کے فروغ کے قومی بورڈ کی ایک لیباریٹری ہے، تروپتی میں، سری وینکٹیشور سوامی مندر میں پرساد کے طور پر تقسیم کیے گئے لڈوؤں میں استعمال شدہ گھی میں جانوروں کی چربی موجود ہونے کی تصدیق کی ہے۔