خوراک کی حفاظت اور معیارات سے متعلق بھارتی اتھارٹی FSSAI نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تہواروں کے دنوں میں ملاوٹی مٹھائیوں، نمکین اور ڈیری مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور فروخت پر سخت نظر رکھیں۔ اتھارٹی نے اُن سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ اِس طرح کے غلط طریقوں کی روک تھام کیلئے تہوار کے دنوں کے دوران، قانون کے نفاذ اور نگرانی کی مہم چلائیں۔
FSSAI نے ایک خط میں کہا ہے کہ تہواروں کے دنوں میں مٹھائیوں، نمکین، دودھ اور گھی، کھویا اور پنیر جیسی دودھ مصنوعات کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ اِس کی وجہ سے اِن مصنوعات میں ملاوٹ کرنے کیلئے مالی طور پر تحریک بھی ملتی ہے۔
اتھارٹی نے زور دے کر کہا ہے کہ ان چیزوں کی زیادہ فروخت والی جگہوں پر خصوصی نگرانی اور قانون کے نفاذ سمیت روک تھام کے اقدامات سے اِس طرح کی مصنوعات کی حفاظت کرتے ہوئے اِن طور طریقوں پر مؤثر طریقے سے روک لگائی جاسکتی ہے۔×