ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 10, 2024 10:21 PM

printer

خوراک اور مشروبات سے متعلق بھارت- خلیجی تعاون کونسل خریدار اور فروخت کنندگان کی میٹنگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آج دبئی میں ہوا

خوراک اور مشروبات سے متعلق بھارت- خلیجی تعاون کونسل خریدار اور فروخت کنندگان کی میٹنگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آج دبئی میں ہوا، جس میں بھارت اور خلیجی تعاون کونسل GCC کے ملکوں کے خوراک اور مشروبات کی صنعت سے متعلق اہم شراکت داروں کو اکٹھا کیا گیا۔ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بھارتی کونسل کے ذریعہ منعقدہ اِس میٹنگ کا مقصد تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور خلیجی تعاون کونسل کے وسیع بازار میں جدید بھارتی مصنوعات کی نمائش کرنا ہے۔ اِس سال کے پروگرام میں 36 بھارتی کمپنیاں اور خلیجی تعاون کونسل ممالک کے 170 خریدار حصہ لے رہے ہیں۔ اِس موقع پر قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، دبئی میں تجارت اور کامرس کے قونصلر جناب K. Kalimuthu نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کو اجاگر کیا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت،  گزشتہ سال 85 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری سمجھوتہ CEPA کا اِس پروگرام کے دوران تجارتی بات چیت کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔ اِس سمجھوتے نے تجارتی طریقہئ کار کو آسان بنایا ہے، رکاوٹوں کو کم کیا ہے اور باہمی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں