September 26, 2024 9:50 PM

printer

خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ ملک نے ایتھنول کی پیداوار میں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح حاصل کی ہے۔

خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ ملک نے ایتھنول کی پیداوار میں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح حاصل کی ہے۔ جس کے تحت تقریباً 250 ایتھنول Distilleries سے ایک ہزار 633کروڑ لیٹر ایتھنول کی پیداوار ہوئی ہے۔
آج نئی دلّی میں دو روزہ بھارتی شوگر اور بائیو اینرجی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے 2030 تک پانچ فیصد تک بائیو ڈیزل حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انھوں نے E-20 پروگرام کے تحت 2 جی اور 3 جی پلانٹس کے قیام کا بھی ذکر کیا۔ جس کا مقصد اس سال کے آخر تک 20 فیصد تک ایتھنول کی آمیزش حاصل کرنا ہے۔
ملک میں چینی کی پیداوار پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ گنے کی پیداوار 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ فصل میں 19 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں