September 27, 2024 9:44 AM

printer

خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم محکمے کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ بھارت ایتھینول کی پیداوار اور کھپت کرنے والا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم محکمے کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ بھارت ایتھینول کی پیداوار اور کھپت کرنے والا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ نئی دلّی میں اِنڈیا شوگر اور بایو توانائی سے متعلق دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت ایک متحرک اور پائیدار چینی کی صنعت کیلئے عہد بستہ ہے، جو نہ صرف ایک اقتصادی ستون ہے، بلکہ بھارت کی قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کیلئے ایک قوت بھی ہے۔ ملک میں چینی کی پیداوار پر اظہارِ رائے کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں گَنّے کی کاشت میں تقریباً 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ گنے کی پیداوار 40 فیصد بڑھی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کم از کم امدادی قیمت کے ذریعے کسانوں کے بقایا جات ماضی کی بات ہوگئی ہے اور انھوں نے اَنّ داتا سے اُورجا داتا بنتے ہوئے ملک کی  قابلِ تجدید توانائی کے منظر نامے میں کسانوں کے اہم رول پر زور دیا۔ جناب جوشی نے مزید کہا کہ حکومت نے گزشتہ برس 19 ہزار 744 کروڑ روپے مالیت کے قومی گرین ہائیڈروجن مشن کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد بھارت کو گرین ہائیڈروجن کی پیداوار، استعمال اور برآمد کا ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں