ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 28, 2024 2:44 PM

printer

خوراک اور صارفین کے اُمور کے وزیر پرہلاد جوشی نے چاول کے مل مالکان کیلئے شکایات کے ازالے سے متعلق آن لائن پورٹل کا آغاز کیا

صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ سرکار، چاول کے مِل مالکان سے اُن کی پوری پیدوار خریدنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے نئی دلی میں چاول کے مِل مالکان کے لیے بھارتی فوڈ کارپوریشن کے شکایات کے ازالے سے متعلق نظام کے آغاز کے دوران یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ شکایات کے ازالے سے متعلق طریقہئ کار کو حکومت اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا نظام، رجسٹریشن سے لے کر شکایات کے ازالے تک آن لائن ہے۔ انہوں نے کسانوں کو یقین دہانی کرائی کی کہ مِل مالکان کی ہر شکایت سے نمٹا جائے گا اور شفاف طریقے سے اُس کا حل نکالا جائے گا۔

پورٹل کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ مِل مالکان اپنی شکایت درج کراسکیں گے اور ایک مقررہ وقت میں اُن کا حل بھی کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں