پیرس پیرالمپکس میں بھارت کی پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی Thulasimathi Murugesan اپنی ساتھی کھلاڑی Manisha Ramadass کو ہرا کر خواتین کے SU-5 بیڈمنٹن مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ کل رات سیمی فائنل میں تمل ناڈو کی اعلیٰ درجے کی کھلاڑی Murugesan نے 23-21، 21-17 سے جیت حاصل کی۔ اِس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی کرلیا ہے۔ اب فائنل میں ان کا مقابلہ چین کی Yang Qiuxia سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد Ramadass کانسے کے تمغے کیلئے ڈنمارک کی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔پیرا تیر اندازی میں عالمی نمبر ایک پیرا تیر انداز راکیش کمار مردوں کے انفرادی کمپاؤنڈ اوپن مقابلے میں اچھی کارکردگی کے باوجود کانسے کا تمغہ حاصل نہیں کرپائے۔
Site Admin | September 2, 2024 2:24 PM