خواتین کے کرکٹ میں آج شام آخری میچ میں بھارت نے مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز، دو-ایک سے جیت لی ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 233 رن کا جیت کا نشانہ حاصل کرنے کیلئے کھیلتے ہوئے بھارت نے Smriti Mandhana کی سنچری کی مدد سے 45 اوورس میں میچ ختم کر دیا۔
اس سے قبل پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 232 رن بنائے، جس میں Brooke Halliday کے 86 رن شامل تھے۔ بھارت کی Deepti شرما نے 3 وکٹ لئے۔
سیریز کا افتتاحی میچ بھارت نے جیتا تھا، جبکہ مہمان ٹیم نے دوسرا میچ جیتا، جس میں اُسے بھارت کے خلاف 76 رن سے جیت حاصل ہوئی تھی۔
Site Admin | October 29, 2024 9:33 PM