خواتین کے کرکٹ میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 59 رن سے ہرا دیا۔ یہ میچ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جیت کیلئے 228 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 40 اوورز اور چار گیندوں میں 168 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے رادھا یادو نے 3 وکٹ لئے، جبکہ سائما ٹھاکر نے نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اِس سے قبل، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی خواتین نے 44 اوورز اور تین گیندون میں 227 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے Tejal Hasabnis نے سب سے زیادہ 42 رن اور Deepti شرما نے 41 رن اسکور کیے۔
Site Admin | October 24, 2024 9:40 PM