خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ فائنل مقابلے میں ممبئی انڈینس نے ڈیلی کیپیٹلس کو 8 رن سے ہرا کر دوسری مرتبہ خطاب جیت لیا ہے۔ ڈیلی کیپیٹلس لگاتار تیسری مرتبہ اس خطاب سے محروم رہا۔ کل ممبئی کے Brabourne اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خطابی مقابلے میں ہرمن پریت کور کی 44 گیندوں میں 66 رن کی بدولت ممبئی انڈینس نے 7 وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے تھے۔ جواب میں ڈیلی کیپیٹلس کی ٹیم 9 وکٹ پر 141 رن ہی بنا سکی۔ ہرمن پریت کور کو اُن بہترین بلّے بازی کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ Nat Sciver-Brunt کو ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے اس سیزن میں اپنے 523 رن کے لیے اورینج کیپ بھی جیتا۔×
Site Admin | March 16, 2025 9:35 AM | CRICKET WPL
خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ فائنل مقابلے میں ممبئی انڈینس نے ڈیلی کیپیٹلس کو 8 رن سے ہرا کر دوسری مرتبہ خطاب جیت لیا ہے۔
