ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 16, 2024 9:20 AM

printer

خواتین کے ٹی-ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ میں  ویسٹ اِنڈیز، انگلینڈ کو 6 وکٹ سے ہراکر سیمی فائنل میں داخل ہوگیا ہے

خواتین کے آئی سی سی ٹی-ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ میں کل رات دوبئی میں کھیلے گئے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چھ وکٹ سے ہراتے ہوئے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ پہلے گیندبازی کرتے ہوئے ویسٹ اِنڈیز کی خواتین ٹیم نے گروپ بی کے اِس میچ میں مقررہ 20 اوورز میں انگلینڈ کو 141 رن پر محدو کردیا۔ انگلینڈ نے 7 وکٹ گنواکر یہ اسکور کھڑا کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے    Afy Fletcher نے تین وکٹ لئے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دو اوور پہلے ہی مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا۔ سلامی بلے بازوں Qiana Joseph اور      Hayley Mathews نے نصف سنچریاں بنائیں۔ Joseph کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے پہلے گروپ اے سے آسٹریلیا اور نیو زیلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ وہیں گروپ بی سے  جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں