ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 13, 2024 9:32 PM

printer

خواتین کے ٹی-ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا ایک اور میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ہے

خواتین کے ٹی-ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ میں شارجہ میں گروپ اے کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے سامنے 152 رن کا نشانہ رکھا ہے۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب جبکہ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے ختم ہونے والے ہیں، بھارتی شائقین کی نگاہیں آج کے میچ پر ٹکی ہوئی ہیں۔ بھارت پہلے ہی نیوزی لینڈ سے ہارچکی ہے۔ایک دوسرے میچ میں انگلینڈ نے آج شام شارجہ میں گروپ بی کے ایک میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹ سے ہرا دیا۔
مردوں کے کرکٹ میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی-ٹوینٹی بین الاقوامی میچ دامبولا میں جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں