کرکٹ میں خواتین کے ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ میں کَل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو ہراکر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ ایک اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا سے پہلے بلے بازی کرنے کو کہا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 134 رن بناپائی، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے جیت کا نشانہ 18 ویں اوورس میں ہی حاصل کرلیا۔
آج دوسرے سیمی فائنل میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزیلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم، اس اتوار کو دبئی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ فائنل میچ کھیلے گی۔