خواتین کے ٹی-ٹوینٹی کرکٹ عالمی کپ میں آج دبئی میں بھارت کا سامنا روایتی حریف پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ اس میچ میں جیت ہرمن پریت کور کی ٹیم کو پہلے پوائنٹس کے ساتھ راحت کی سانس بھی فراہم کرے گی۔ بھارتی ٹیم جمعہ کے روز نیوزیلینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ ہار گئی تھی۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بھارت کے اسسٹنٹ کوچ Aavishar salvi نے کہا کہ بھارتی ٹیم ہار سے ابھرنے کا ہنر اچھی طرح جانتی ہے۔ اس دوران پاکستان نے سری لنکا کیخلاف اپنے افتتاحی میچ میں جیت حاصل کی۔×
Site Admin | October 6, 2024 10:47 AM