July 24, 2024 2:42 PM

printer

خواتین کے ٹی-ٹوینٹی ایشیاء کپ میں سری لنکا کے دمبولہ میں گروپ-بی کے تحت اب سے کچھ دیر میں بنگلہ دیش کا مقابلہ ملیشیا سے ہونے والا ہے

خواتین کے ٹی-ٹوینٹی ایشیاء کپ کرکٹ میں آج سری لنکا کے دَمبولہ بین الاقوامی اسٹیڈیم میں گروپ-بی کے تحت   بنگلہ دیش اور ملیشیا کا مقابلہ ہونے والا ہے۔ یہ میچ اب سے کچھ دیر میں دو بجے سے کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گروپ-بی کا ایک اور میچ آج شام سات بجے سری لنکا اور تھائی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

کَل بھارت نے گروپ-اے کے اپنے آخری میچ میں نیپال کو 82 رن سے ہراکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ گروپ-اے سے بھارت اور پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں، جبکہ نیپال اور یو اے ای ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں