خواتین کے ٹی-ٹوینٹی ایشیا کپ میں آج شام سری لنکا کے Dambulla میں گروپ اے کے تحت بھارت کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔ یہ میچ شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ خواتین کی بھارتی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں ہاری ہے اور وہ گروپ اے میں پوائنٹس کے معاملے میں اس وقت سرفہرست ہے۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے اِس سے پہلے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو ہرایا تھا۔ دوسری جانب نیپال نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں یو اے ای کو شکست دی تھی۔آج ایک اور مقابلے میں اِسی مقام پر پاکستان کا مقابلہ یو اے ای سے ہوگا۔ یہ میچ دوپہر دو بجے سے کھیلا جائے گا۔
Site Admin | July 23, 2024 2:29 PM
خواتین کے ٹی ٹوینٹی ایشیاء کپ میں آج شام سری لنکا کے شہر Dambulla میں بھارت کا مقابلہ نیپال سے ہوگا
