ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

خواتین کے ٹی ٹوئینٹی عالمی کپ میں نیوزیلینڈ نے پاکستان کو ہرادیا ہے۔ اِس کے سبب، بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

خواتین کے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ عالمی کپ میں کَل رات دبئی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رن سے ہرا دیا اور وہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی گروپ اے کی دوسری ٹیم بن گئی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 111 رن کا ہدف دیا۔ اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم گیارہ اوور اور چار گیندوں میں محض 56 رن پر سمٹ گئی۔

اس کے نتیجے میں بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ بھارتی ٹیم گروپ اے میں تیسرے مقام پر رہی اور اس کے   دو میچ جیتنے اور دو ہارنے کے بعد چار پوائنٹس تھے۔

افتتاحی مقابلے میں نیوزی لینڈ سے 58 رن سے ہارنے اور اتوار کو آسٹریلیا سے معمولی فرق سے شکست کے سبب بھارتی ٹیم سری لنکا اور روایتی حریف پاکستان کو ہرانے کے باوجود آخری مرحلے میں نہیں پہنچ سکی۔ آسٹریلیا سبھی چار میچ جیتنے کے بعد سرفہرست ہے جبکہ نیوزی لینڈ چار میچوں سے چھ پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں