July 26, 2024 9:44 AM

printer

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے شہر Dambulla میں آج سہ پہر سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ میں آج سری لنکا کے Rangiri Dambulla بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا۔

بھارت نے اِس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے اور وہ گروپ A میں سرِ فہرست ہے، جبکہ بنگلہ دیش  گروپ B میں دوسرے مقام پر ہے۔

ایک اور سیمی فائنل میں آج شام سات بجے سری لنکا کی خواتین ٹیم کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ میزبان سری لنکا نے اپنے سبھی لیگ میچ جیتے ہیں، جبکہ پاکستان نے افتتاحی مقابلے میں بھارت سے ہارنے کے بعد اپنی کارکردگی بہتر کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں