ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 21, 2024 9:35 PM

printer

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ میں سری لنکا کے شہر دامبولا میں، بھارت نے، متحدہ عرب امارات کو 78 رن سے ہرایا

خواتین کے ایشیا کپ ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں سری لنکا کے دامبولہ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 78 رن سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔
متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیتا اور بھارت سے پہلے بلے بازی کیلئے کہا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے۔ کپتان ہرمن پریت کور نے 66 رن بنائے اور وکٹ کیپر Richa Ghosh نے 64 رن بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔ 202 رن کے ہدف کے پیچھا کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ٹیم 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 123 رن ہی بنا سکی۔ اور اِس طرح خواتین کی بھارتی ٹیم نے 2 میچوں میں 4 پوائنٹس کی سبقت حاصل کرکے دونوں میچ جیت لیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں