July 21, 2024 2:58 PM

printer

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں آج سری لنکا کے شہر Dambulla میں گروپ اے کے اہم میچ میں بھارت کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہونے والا ہے۔ یہ میچ اب سے کچھ دیر بعد دو بجے شروع ہوگا۔ اِس میچ میں کامیابی ملنے سے بھارت سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لے گا اور اِس طرح اپنا ٹائٹل پھر جیتنے کے اور قریب پہنچ جائے گا۔

کَل میزبان سری لنکا نے بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے ہرا دیا۔ سری لنکا نے 112 رن کا جیت کا نشانہ 17 اوورس اور ایک گیند میں تین وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ اِس کامیابی میں Vishmi گُنا رتنے کی ہاف سنچری کا اہم رول رہا۔

بنگلہ دیش کی طرف سے ناہیدہ اختر نے تین وکٹ لئے۔ اِس سے قبل ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 111 رن بنائے۔

بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ نے 59 گیندوں پر 48 رن اسکور کئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں