خواتین کے قومی کمیشن NCW کی چیئرپرسن کی حیثیت سے Vijaya Rahatkar کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ اِس سلسلے میں خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے ایک اطلاع نامہ جاری کیا ہے۔ محترمہ Rahatkar، مہاراشٹر ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن اور اورنگ آباد کی میئر رہ چکی ہیں۔ وہ BJP کی قومی سکریٹری اور پارٹی کی خواتین شاخ کی صدر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ وزارت نے قومی خواتین کمیشن کے ممبر کے طور پر ڈاکٹر ارچنا مجمدار کی تقرری کو بھی نوٹیفائی کیا ہے۔
Site Admin | October 19, 2024 9:47 PM