پیرس اولمپکس میں نشانے بازی میں بھارت کی منو بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ وہ پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ مقابلے میں 580 پوائنٹس اور ستائیس inner کے شاندار مجموعی اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔ البتہ منوبھاکر کی ہموطن کھلاڑی Rhythm Sangwan ناکام رہیں اور وہ 15 ویں مقام پر رہیں۔
بھارت کے مردوں اور خواتین کی ٹیمیں 10 میٹر کے مکسڈ ٹیم ایئر رائفل مقابلے میں تمغے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں سندیپ سنگھ اور Elavenil Valarivan پر مشتمل پہلی ٹیم 12 ویں مقام پر رہی جبکہ ارجن Babuta اور Ramita جندل پر مشتمل دوسری ٹیم چھٹے مقام پر رہی۔
کشتی بانی میں مردوں کے سنگلز کے مقابلے میں بھارت کے واحد کشتی بان Balraj Panwar چوتھے مقام پر رہے۔ اب کل وہ اضافی مرحلے میں حصہ لیں گے۔
ٹیبل ٹینس میں مردوں کے سنگلز میں ہرمیت دیسائی نے 64 ویں راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے اُردن کے Yaman Zaid Jor Abo کو گیارہ-سات، گیارہ-نو، گیارہ-پانچ اور گیارہ-پانچ سے شکست دی۔
بیڈمنٹن میں سرکردہ کھلاڑی لکشیہ سین نے آج شام مردوں کے سنگلز کے گروپ مرحلے کے میچ Kevin Cordon کو اکیس-آٹھ، بائیس-بیس سے ہرایا۔ مردوں کے ڈبلز کے زمرے میں ستوِک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی پر مشتمل بھارت کی سرکردہ جوڑی اپنے افتتاحی میچ میں فرانس کی جوڑی Lucas corvee اور Ronan Labar کا سامنا کرے گی۔
خواتین کے ڈبلز کے زمرے میں اشونی Ponnappa اور Tanisha Crasto کی جوڑی، آج رات گروپ مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں، کوریا کی جوڑی Kim So-yeong اور Kong Hee-yong سے مقابلہ کرے گی۔
ہاکی میں ٹوکیو اولمپکس میں تاریخی کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد بھارت کی مردوں کی ٹیم، نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ پول-بی میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے جاری ہے۔
مکّے بازی میں راؤنڈ آف 32 میں خواتین کے 54 کلوگرام زمرے میں Preeti Pawar کا مقابلہ ویتنام کی Vo Thi Kim Anh سے ہوگا۔
Site Admin | July 27, 2024 9:36 PM