July 24, 2024 9:48 AM

printer

خواتین کے ایشیا کپ کرکٹ میں سری لنکا کے شہر دامبولہ میں، بھارت نے نیپال پر 82 رن سے جیت حاصل کرکے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی ہے۔

خواتین ایشیا کپ کرکٹ میں سری لنکا کے Dambulla میں بھارت نے اپنے آخری گروپ میچ میں نیپال کو 82 رن سے ہراکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ جیت کے لیے 179 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں محض 96 رن ہی بنا سکی۔ بھارت کے لیے دیپتی شرما نے تین وکٹ، جبکہ رادھا یادو اور اَروندھتی ریڈی نے دو۔دو وکٹ حاصل کیے۔

اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے باز شیفالی ورما نے 48 گیندوں میں 81 رن جبکہ Dayalan Hemalatha نے 47 رن بنائے۔

دونوں سلامی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لیے 122 رن کی شراکت داری نبھائی۔ شیفالی ورما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

گروپ A سے بھارت اور پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگئے ہیں، جبکہ نیپال اور متحدہ عرب امارات ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ گروپ B سے سیمی فائنل میں پہنچے والی ٹیموں کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں