ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 22, 2024 10:03 AM

printer

خواتین کے ایشیا کپ ٹی-20 کرکٹ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 78 رن سے آسان جیت حاصل کی

خواتین کے ایشیا کپ ٹی-20 کرکٹ میں کل شام بھارت نے سری لنکا کے Dambulla میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 78 رن سے آسان جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنا طے ہوگیاہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 201 رن بنائے تھے۔ کپتان ہرمن پریت کور نے 66 رن جبکہ وکٹ کیپر رچا گھوش نے ناٹ آؤٹ 64 رن اسکور کیے۔ اس طرح بھارتی ٹیم نے ٹی-20 میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور بنایا۔ جواب میں یو اے ای کی ٹیم سات وکٹ کے نقصان پر صرف 123 رن ہی بناسکی۔

بھارت اب دو میچوں سے چار پوائنٹ کے ساتھ گروپ اے میں سرفہرست ہے۔ اگلے میچ میں بھارت کا مقابلہ کَل نیپال سے ہوگا۔

گروپ بی کے میچ میں آج سری لنکا خواتین کا مقابلہ ملیشیا سے ہوگا جبکہ آج اسی گروپ کے دوسرے میچ میں    بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں