خواتین ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کل شام سری لنکا کے دمبولہ میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپئن بھارت نے پاکستان کو سات وکٹ سے ہرایا۔ جیت کیلئے 109 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے بھارتی خواتین ٹیم نے 35 گیند رہتے ہوئے سات وکٹ سے یہ میچ جیت لیا۔ بھارتی سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے 45 رن بنائے جبکہ شفالی ورما نے 40 رن بنائے۔ اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 19 اوورس دو گیندوں میں 108 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دپتی شرما نے صرف بیس رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ بھارت اپنا اگلا میچ کل متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھیلے گا۔
Site Admin | July 20, 2024 9:53 AM