ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 13, 2024 9:49 AM

printer

خواتین کےآئی سی سی  ٹی ٹوئینٹی عالمی کپ میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

خواتین کے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ عالمی کپ کے گروپ اے کے میچ میں آج بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ میچ آج شام متحدہ عرب امارات کے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ ہرمن پریت کور کی قیادت والی بھارتی ٹیم، تین مقابلوں میں دو کامیابیوں کے ساتھ گروپ اے میں دوسرے نمبر پر ہے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف یہ میچ جیتنا اُس کے لیے ضروری ہے۔ وہیں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا چھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں تقریباً پہنچ چکی ہے۔

گروپ بی کے ایک دیگر میچ میں شارجہ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

گروپ بی میں جنوبی افریقہ چھ پوائنٹس کے ساتھ سبقت بنائے ہوئے ہے جبکہ ویسٹ انڈیز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ہر گروپ کی سرفہرست دو ٹیمیں ناک آؤٹ مقابلوں کے لیے کوالیفائی کریں گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں