خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت کے خلاف دو وکٹ کے نقصان پر 232 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 266 پر آؤٹ کردیا گیا تھا جس کے باعث اُسے فالوآن کرنا پڑا۔ اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگز میں 115 اعشاریہ ایک اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 603 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ سلامی بلے باز شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے خواتین کی ٹیسٹ کرکٹ میں 292 رن کی کھیل کے آغاز کی شراکت داری میں اب تک کے سب سے زیادہ رن بنائے۔ شیفالی نے تیز ترین دوہری سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کی۔
Site Admin | June 30, 2024 10:06 PM