خواتین کی پریمیر لیگ(WPL) میں کل رات لکھنؤ کے اِکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یوپی واریئرس نے رائل چیلنجر بنگلورو کو 12 رن سے ہرایا۔ 226 رن کے جیت کے نشانے کو حاصل کرنے کی جدوجہد میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم 19 اوورز اور 3 گیندوں میں 213 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلورو کے لیے رچاگھوشن نے سب سے زیادہ 33 گیندوں میں 69 رن بنائے جبکہ سنیہہ رانا نے محض چھ گیندوں میں تیزی سے 26 رن بنائے۔ البتہ ان کی کوششیں انھیں جیت سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہیں۔ یوپی واریئرس کے لیے جارجیا وال نے 56 گیندوں میں 99 رن بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ کرن ناوگیرے نے بہت تیزی سے محض 16 گیندوں میں 46 رن بنائے۔
بنگلورو 5 ٹیموں کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم ہے۔
RCB کے 7 میچوں سے سب سے کم 4 پوائنٹس ہیں جبکہ یوپی وائریئرس کے 6 پوائنٹس ہیں۔x