خواتین کی بین الاقوامی ٹی۔ٹوئینٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں بھارت کو 9 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک۔ایک سے برابر کرلی۔ یہ میچ رات نوی ممبئی کے ڈی۔وائی۔پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
کپتان ہیلی میتھیوز نے بغیر آؤٹ ہوئے 85 رن بنائے اور ویسٹ انڈیز نے 160 رن کا جیت کا نشانہ اُس وقت حاصل کرلیا جب 26 گیندیں کھیلے جانا باقی تھیں۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اِس سے قبل بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رن بنائے تھے۔ سلامی بلے باز اور کپتان اسمرتی مندھانا نے سب سے زیادہ 62 رن بنائے۔ آخری ٹی ٹوئینٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔x